ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اتی کرم داروں کے 4200عرضیاں رد : فاریسٹ مکینوں کو اپیل کرنا لازمی

بھٹکل اتی کرم داروں کے 4200عرضیاں رد : فاریسٹ مکینوں کو اپیل کرنا لازمی

Fri, 10 Mar 2017 19:01:54    S.O. News Service

بھٹکل:10/مارچ    (ایس او نیوز) فاریسٹ زمین کے حق کو چیلنج کرتے ہوئے فاریسٹ حقوق قانون کے تحت فاریسٹ مکینوں کی طرف سے بھٹکل تعلقہ کے مختلف دیہی فاریسٹ حق کمیٹی کو دئیے گئے 4200عرضیوں کو دیہی فاریسٹ حقوق کمیٹیاں اور زونل کمیٹیاں رد کئے جانے کی ضلع فاریسٹ اتی کرم دارر ہوراٹگار ویدیکے کے صدر اے رویندر نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے  جانکاری  دی ہے۔

بھٹکل تعلقہ بھر سے 8607عرضیاں فاریسٹ حق قانون کے تحت سونپی گئی تھیں۔ جس میں روایتی 7445اور طبقاتی 237اور پچھڑی اور درج فہرست ذات کی 925عرضیاں شامل ہیں۔ قریب 51.51%عرضیوں کی جانچ ہوئی ہے ۔ ابھی تک پچھڑی ذات کے 85، طبقاتی 123اورروایتی 26سمیت صرف 234عرضیوں کو منظوری دی گئی ہے، وصول کئے گئے عرضیوں  میں سےصرف 2.71%عرضیوں کو ہی حق ملنا بہت ہی افسوسناک ہونے کی بات کہی ہے۔ 4200عرضیوں کو صاف طورپر رد کیا گیا ہے۔ اس طرح ضلع میں سب سے زیادہ  عرضیوں کے رد کئے جانے میں بھٹکل کا دوسرا مقام ہے ۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جن عرضیوں کورد کیا گیا ہے اس کے متعلق اپیل دینا اشد ضروری ہے ، اپیل نہیں دیں گے تو متعلقہ فاریسٹ افسران کو متعینہ مقامات سے مکینوں کو باہرکرنے کا اختیار ہوتاہے  اسی لئے متعین وقت کے اندر فاریسٹ مکین ضروری طورپر اپیل داخل کرنے کی ضلعی صدر اے رویندرا نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع دی ہے۔


Share: